Ads1
قلت دور کرنے کیلیے بھارت سے یومیہ 2 ہزار ٹن آلو کی برآمد
امر تسر: پاکستان میں آلو کی قلت پوری کرنے کے لیے روزانہ 2 ہزار ٹن آلو پاکستان بر آمد کیا جاتا ہے۔
بھارتی نیوز ایجنسی ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق امر تسر سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں اس وقت آلو کی انتہائی قلت پائی جاتی ہے جس کے باعث اٹاری واہگہ کے ذریعے پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر 15 سو سے 2000 ٹن آلو بر آمد کیے جا رہے ہیں جس کے لیے پاکستانی حکومت نے ڈیوٹی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70 سے 80 ٹرک روزانہ پاکستان بھیجے جاتے ہیں، بھارتی آلو برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال آلوؤں کی انتہائی قلت ہے اور ژالہ باری اور سخت ٹھنڈ کے باعث آلوؤں کی فصل سردیوں میں مکمل تباہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایک سال کے وقفے کے بعد آلو کی بر آمد کا آرڈر دیا گیا۔ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں آلو کی قیمت 25 سے 30 روپے ہے جبکہ پاکستان میں یہ 100 روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔