A+ R A-
30 مارچ 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

اتوار, 11 مئی 2014 23:35

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار شہید، 2 زخمی Featured

Written by 
Rate this item
(1 Vote)

باجوڑ: نواگئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

 

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

Read 956 times Last modified on ہفتہ, 07 جون 2014 06:12
Login to post comments

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement