A+ R A-
28 مارچ 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

کالام میں پشمال کے مقام پر دریائے سوات میں ٹرک گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی اور متعدد لا پتہ ہو گئے ہیں۔

Written by 
Rate this item
(0 votes)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوات کا ایک خاندان مینگورہ سے کالام منتقل ہو رہا تھا کہ ان کا ٹرک پشمال کے قریب بے قابو ہو کر دریائے سوات میں گر گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں 10 بچے، 5خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کچھ افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کالام کے ہسپتال منتقل کیا۔

Read 351 times
Login to post comments

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement