A+ R A-
22 اگست 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

فورٹالیزا: برازیل نے کولمبیا کو دوسرے کوارٹرفائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ جرمنی کے ساتھ ہو گا۔

 

برازیل کے شہر فورٹا لیزا میں کھیلے گئےدوسرے کواٹر فائنل میں مہمان ٹیم برازیل نے کولمبیا کوایک کےمقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ پہلا گول برازیل کے کپتان تھاگو سلوا نے میچ کے 7ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کولمبیانے برازیل کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے مگر کامیابی نہ مل سکی۔ میچ کے 68ویں منٹ میں برازیل کے اسٹرائیکر ڈیوڈ لوئز نے دوسرا گول کر اپنی ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلا دی۔

میچ ختم ہونے سے12 منٹ پہلے کولمبیا کے فٹبالر جیمز روڈیگز نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرکے برازیل کی برتری کودو ایک کردیا۔

سیمی فائنل میں برازیل کا ٹاکرا 8 جولائی کو جرمنی سے سامنا ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے فرانس کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

Published in کهیل

لاہور: برازیل میں جاری ورلڈ فٹ بال کپ کے ایک میچ میں چلی نے موجودہ چیمپیئن اسپین کو دو گول سے ہرا کر 2014 کے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

 

چلی نے دونوں گول کھیل کے پہلے ہاف میں کیے، اسپین کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی، چلی کی طرف سے پہلا گول ورگاس نے 19 ویں منٹ اور دوسرا گول ارن گوئز نے 43 ویں منٹ میں کیا، واضح رہے کہ اسپین اپنا پہلا میچ ہالینڈ سے 1-5 سے ہارا تھا۔

Published in کهیل

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement