A+ R A-
30 اپریل 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

فورٹالیزا: برازیل نے کولمبیا کو دوسرے کوارٹرفائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ جرمنی کے ساتھ ہو گا۔

 

برازیل کے شہر فورٹا لیزا میں کھیلے گئےدوسرے کواٹر فائنل میں مہمان ٹیم برازیل نے کولمبیا کوایک کےمقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ پہلا گول برازیل کے کپتان تھاگو سلوا نے میچ کے 7ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کولمبیانے برازیل کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے مگر کامیابی نہ مل سکی۔ میچ کے 68ویں منٹ میں برازیل کے اسٹرائیکر ڈیوڈ لوئز نے دوسرا گول کر اپنی ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلا دی۔

میچ ختم ہونے سے12 منٹ پہلے کولمبیا کے فٹبالر جیمز روڈیگز نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرکے برازیل کی برتری کودو ایک کردیا۔

سیمی فائنل میں برازیل کا ٹاکرا 8 جولائی کو جرمنی سے سامنا ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے فرانس کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

Published in کهیل

جنیوا: بارسلونا کے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی اگرچہ رواں برس بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ سے محروم ہوگئے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کے سب سے قیمتی فٹبالر کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

یہ انکشاف بدھ کو جاری ہونے والی مارکیٹ اسٹڈی میں کیاگیا، سوئٹزرلینڈ میں قائم سی آئی ای ایس فٹبال آبزرویٹری کے مطابق میسی کی موجودہ ویلیو حریف کرسٹیانورونالڈو سے دگنی 216 ملین یورو ہے، پرتگالی اسٹارکی ویلیو 114 ملین یورو بتائی گئی ہے۔

 

رئیل میڈرڈ نے گذشتہ سیزن میں انگلش پلیئر گیراتھ بیل کو ریکارڈ 100 ملین یورو کے عوض معاہدہ دیا، رپورٹ کے مطابق بیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 37 ملین یورو اسپینش کلب کی جانب سے دی جانے والی رقم سے بہت کم ہے۔

Published in کهیل

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement