A+ R A-
23 مارچ 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

اینڈی مرے روم ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں Featured

Written by 
Rate this item
(0 votes)

 

 

 

 

روم۔اینڈی مرے، جریمی چارڈے، ٹومی ہاس اور میلوز راؤنک پیش قدمی بڑھاتے ہوئے روم ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

سٹانسلاس واورینکا اور جوویلفریڈ تسونگا شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرجن ملزر کو سٹریٹ سیٹس میں سخت مقابلے کے بعد سات چھ اور چھ چار سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

 

جریمی چارڈے نے ایون ڈوڈگ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ میلوز راؤنک نے حریف فرانسیسی کھلاڑی جوویلفریڈتسونگا کو زبردست مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر زیر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

 

 

 

Read 901 times Last modified on ہفتہ, 17 مئی 2014 10:35
Login to post comments

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement