A+ R A-
27 جون 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

مردوں میں بانجھ پن کی بڑی وجہ سامنے آ گئی Featured

Written by 
Rate this item
(0 votes)
02 جون 2014 (21:56)
 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ذہنی دباﺅ نہ صرف روزمرہ زندگی میں پریشانی اور مایوسی کا سبب بنتا ہے بلکہ ایک نئی تحقیق کے مطابق

مردوں میں سپرم(نطفہ ) کی کمی اور کمزوری پیدا کر کے بانجھ پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

 

 

  (Fertility and sterility) فرٹیلٹی اینڈ سٹیریلٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق ذہنی دباﺅ کا شکار رہنے والے مردوں کے سپرم کمزور ہو جاتے ہیں۔ ان کی تعداد کم ہو جاتی ہے اور وہ رفتار بھی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے مادہ کے انڈے کی طرف ان کی پیش قدمی متاثر ہوتی ہے اور حمل قرار پانے میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ تحقیق میں شامل ڈاکٹر پیم لٹواک (Pam Litvak) نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ذہنی دباﺅ کی وجہ سے سٹیرائڈ ہارمون خارج ہوتے ہیں جو کہ مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹی رون کی مقدار کم کر دیتے ہیں اور سپرم کی پیداوار اور ان کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں 38 سے 49 سال کی عمر کے 193 مردوں کا معائنہ کیا گیا تھا۔

Read 1369 times Last modified on اتوار, 08 جون 2014 20:48
Login to post comments

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement