A+ R A-
23 مارچ 2017
RSS Facebook Twitter Linkedin Digg Yahoo Delicious

Ads1

گوگل گلاس کے بعد اب گوگل لینز۔۔۔بہت جلد Featured

Written by 
Rate this item
(0 votes)

سان فرانسسکو (نیوز رپورٹ) معلوم ہوتا ہے کہ ”گوگل گلاس“ کے بعد گوگل اب ”سمارٹ لینز“ بنانے کی تیاری میں ہے۔

 

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے حال ہی میں ایک پیٹنٹ رجسٹر کرایا گیا ہے۔ اس کے تحت گوگل کو کیمرے والا ”لینز“ بنانے اور بیچنے کے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گوگل عینکوں کے بعد اب ایسے لینز بنانے کی تیاری میں ہے جن میں کیمرے اور کمپیوٹر نصب ہوں گے۔

 

امریکی اخبارات کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اندھوں کو بھی دیکھنے میں مدد دے گی، مثال کے طور پر اس میں نصب کمپیوٹر انہیں بروقت خطرے سے خبردار کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ”لینز“ کو فونوں کے ساتھ کنکٹ بھی کیا جاسکے گا۔ گوگل کے مطابق یہ چہروں کی شناخت بھی کرسکے گا جس سے اندھوں کو لوگوں کی پہچان میں مدد مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گوگل پہلے ہی ذیابیطس کے مریضوں کو شوگر کی سطح کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے لینز بناچکا ہے

Read 1076 times Last modified on ہفتہ, 07 جون 2014 19:13
Login to post comments

چارسده فیس بک پر لائک کریں

چارسده فوٹو گیلری

Advertisement